پشاور پولیس کا کامیاب آپریشن‘ درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

پشاور پولیس کا کامیاب آپریشن‘ درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

پشاور(کرائم رپوٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ٹارگٹڈ آپریشنز اور دیگر مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 9 منشیات فروشوں سمیت53 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 کلو گرام چرس،2 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 22عددپستول 1 عدد کلاشنکوف،2 بندوق اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور 6 بوتل شراب بر آمد کرلی جبکہ متعدد غیر رجسٹر کرایہ دار وں کے خلاف بھی نامکمل کوائف پر کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس پی رورل رحیم حسین خا ن کی نگرانی میں ایس ایچ او چمکنی احمدللہ خان نے تھانہ چمکنی کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف خصوصی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں جن میں لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز اور دیگر ٹیموں نے حصہ لیا جس کے دوران درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے 5 پستول، 4 کلو گرام سے زائد چرس اور دو عدد بندوق برآمد کر لئے گئے ہیں۔اسی طرح دیگر مختلف کاروائیوں کے دوران تھانہ خزانہ پولیس نے عارف ٹاون میں کاراوائی کے دوران آلٹو موٹرکار نمبر LOK.3950کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑ ی کے خفیہ خانوں سے2 کلوگرام چرس اور 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزمان داود ولد صبر خان سکنہ کوکی خیل اور اشرف ولد گران کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے غریب آباداورگل آباد میں کاروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں شایان ولد شیر علی سکنہ دوران پور،نور حسن ولد اکبر خان،نیا ز علی ولد نذر علی سکنہ چارسدہ اور سلمان ولد داود سکنہ بدھوکو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم داود ولد شیر حیدر سکنہ جبہ سہیل کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ کوتوالی پولیس نے مینا بازار میں کارروائی کے دوران ملزم مراد ولد نعمت اللہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1200 گرام چرس اور تھانہ پشتہ خرہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم جمعہ خان ولد محراب الدین کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران 53 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر5کلو گرام چرس، 22عددپستول 1 عدد کلاشنکوف، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور 6 بوتل شراب بر آمد کرلی گئی ہے اسی طرح متعدد غیر رجسٹر کرایہ داروں کے خلاف نامکمل کوائف پر کارروائی کی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر