پسماندگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں : دلنواز وزیر

پسماندگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں : دلنواز وزیر

ٹانک( نمائندہ پاکستان) جنوبی وزیرستان انتظامیہ پسماندہ علاقوں میں عوام کی بہتری کے لئے ہر ممکن وسائل اور اقدامات بروئے کار لا رہی ہے پاک فوج ،ایف ڈی ایم اے اور انتظامیہ کے مشترکہ تعاون اور کاوشوں سے محسود ایریا کے تین مختلف علاقوں بدر،سمیت تین مختلف مقامات میں جیپ ایبل سسپنشن پلوں کا عنقریب افتتاح کیا جائیگا ان پلوں کی تعمیر سے چھوٹی گاڑیوں اور عوام کے امدورفت کے مسائل میں خاصی حد تک کمی واقع ہو گی جہاں ان علاقوں کے عوام کو بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے سبب امدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا تھاان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان دلنواز وزیر نے اپنے آفس میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان کے وفد جس میں سید عمر محسود، ایس آر ایس پی کے امان اکبر اور سلیمان شاہ شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پسماندہ اور مستحق علاقوں کو ترجیح دیں اس موقع پر ایف ڈی ایم اے جنوبی وزیرستان کوارڈینٹر سید عمر محسود نے ایڈیشنل ڈی سی کو اپنی محکمانہ کارکردگی سے متعلق تفصیلا اگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ ایف ڈی ایم اے اور پاک فوج کے تعاون سے لاکھوں قبائلی خاندانوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کے عمل سے لیکر آج تک علاقے کی ترقی اورعوام کی بہتری کے لئے شبانہ روز اقدامات میں مصروف عمل ہے ایڈ یشنل ڈی سی نے ایف ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایس آر ایس پی کی خدمات کو بھی سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر