واساکاپری بجٹ اجلاس حجم16ارب رکھاگیا، صارفین پراضافی بوجھ نہیں ڈالیں گے، ایمڈی

واساکاپری بجٹ اجلاس حجم16ارب رکھاگیا، صارفین پراضافی بوجھ نہیں ڈالیں گے، ...

لاہور (سٹی رپورٹر ) واسا ہیڈ آفس میں واسا کا پری بجٹ اجلاس سال 2018-19 منعقد ہوا ۔ اجلاس کی سربراہی وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے کی۔ اجلاس میں ڈی ایم ڈی (ایف اے اینڈ آر) نویدمظہر، ڈی ایم ڈی( آپریشن )اسلم خان نیازی، ڈی ایم ڈی (انجینئرنگ ) افتخارالدین ڈا ئریکٹر فنانس اطہر محمود، ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق احمد ٹوانہ اورواسا کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز نے بجٹ 2018-19 کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بجٹ کا مجموعی حجم 16ارب روپے ہے۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ یہ ایک مثالی بجٹ ہے۔ صارفین پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ اس بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریونیو کولیکشن کو بہتر کرکے واسا کو خود کفیل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ڈائریکٹر فنانس نے بتایا کہ یہ بجٹ 16ارب روپے پر محیط ہوگا اس بجٹ میں ادارہ کی بہتری اور عوام الناس کی بھلائی کیلئے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بجٹ بنایا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈ من واسا نے بتایا کہ واسا کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں مزید بہتری لائی جائے گی اور ملازمین کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تربیتی کورسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے واسا کو مزید مالی بوجھ کا سامنا ہے پھر بھی واسا کنزرویشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر اپنے مالی اخراجات کم کرکے اور کارکردگی کو بہترکرنے کی کوشش کی جائے گی اور صارفین کی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1