موجودہ حالات سے پی ٹی آئی کی حکومت 6ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی،رانا تنویر

موجودہ حالات سے پی ٹی آئی کی حکومت 6ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی،رانا تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت 6ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی،مرکز اور صوبائی حکومت کے وزرا ء کی آپس کی چپلقش ہی انہیں لے ڈوبے گی،اسمبلی کے اندر ہی حکومتی ارکان ایک دوسرے کو نیچا دکھا نے کیلئے جھگڑتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے ممالک میں پاکستان کا مورال ڈاؤن ہو رہا ہے۔عمران خان نے ملک کو بھیگاری بنا دیا ہے اور گلی گلی کشکول اٹھا کر بھیک مانگ رہے ہیں،صوبائی حکومت کی وڈیو لیک نے ظاہر کر دیا ہے کہ ان کے وزراء کی آپس میں نہیں بنتی اور وہ بات بات پر جھگڑتے ہیں ڈمی وزیر اعلی پنجاب کیلئے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں ،ان کی آپسی لڑائی میں پنجاب کا بیڑا غرق ہو رہا ہے پرویز الہی وزیر اعلی کو اپنے مطابق چلانا چاہتے ہیں اسی لیے ان کی چوہدری سرور سے ناراضگی پیدا ہورہی ہے۔انھوں نے متحدہ پریس کلب مریدکے کے صدر سید قاسم علی شاہ ،چیئرمین سید سجا دالحسن شیرازی ،جنرل سیکرٹری میاں سعادت علی ،سینئر صحافی حاجی کبیر اشرف،شیخ محمد عباس کے ہمراہ صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)بلدیاتی انتخابات میں پھر کامیابی کیساتھ کلین سویپ کرے گی یوٹرن خان جیسے پھرضمنی انتخابات کی طرح منہ تکتے رہ جائیں گے ، ن لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جس کو کوئی ڈکٹیٹر ختم نہیں کر سکتا۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹر کٹ کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور،سابق ایم این اے رانا افضا ل حسین ، ،ملک ندیم محمود موجود تھے ۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ حکومت نے بجلی ،پٹرول ،سوئی گیس کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے،الیکشن میں جھوٹے وعدے کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے یوٹرن خان عوام میں اپنااعتماد کھو چکے ہیں اور ملک پاکستان کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے اگر ایسا ہی رہا تو ایک سال میں ملک معاشی بحران سے دوچار ہو کربہت پیچھے رہ جائے گا۔