پی ایم اے لاہوکی ریگولر مجلس عاملہ کا 30دسمبر کوانتخابات کرانے کا فیصلہ

پی ایم اے لاہوکی ریگولر مجلس عاملہ کا 30دسمبر کوانتخابات کرانے کا فیصلہ

لاہور (سٹی رپورٹر) پی ایم اے لاہوکی ریگولر مجلس عاملہ کا اجلاس پی ایم اے ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اجمل حسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں مجلس عاملہ کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں ریگولر ایجنڈے کے علاوہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایم اے لاہور کے انتخابات (2019-2020 ) 30 دسمبر 2018 کو منعقد ہونگے۔ اس ضمن میں مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر ڈاکٹر محمد نادر خان کو الیکشن کمیشنر اور ڈاکٹرعلی رفیق مرزا، ڈاکٹر امتیاز احمد کو ڈپٹی الیکشن کمشنر نامزد کیا ہے۔اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پی ایم اے کے سینئر راہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئی۔ ایک اور قرارداد کے ذریعے گورنمنٹ آف پنجاب اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ عطائیت کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کیئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1