پی ایچ اے پارکس میں قائم آٹھ فزیکل فٹنس جم بندہونے پر تن سازسراپاا حتجاج
لاہور( نیوز رپورٹر)پارکس میں قائم فزیکل جم نوجوان نسل کی اچھی صحت کے لئے بھرپور کردار ادا کرتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ پی ایچ اے کی جانب سے پارکس میں قائم آٹھ فزیکل فٹنس جمز کلب کو بند کردئیے گئے ہیں جس سے جم میں آنے والے نوجوان شدید مشکلات کا شکار ہیں اس حوالے سے آج لاہور پریس کلب کے سامنے تن سازوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی جس میں مسٹر پاکستان ایشیاء کا ٹائٹل جیتنے والے سینئر باڈی بلڈرز کی بھی ایک بڑی تعدا د شرکت کرے گی اس حوالے سے پنجاب باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان محمد نے کہا کہ نوجوانوں کی صحت کے لئے فزیکل جم کا کردار قابل تحسین ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ اس حوالے سے قائم جم بند کردئیے ہیں جو بہت افسوس کی بات ہے اور اس سے باڈی بلڈرز بھی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اس لئے ہم نے آج پی ایچ اے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پی ایچ اے کی جانب سے ان جم کی دوبارہ سے کھولنے کے احکامات نہیں جاری کئے جاتے غیر نصابی سر گرمیاں نوجوان نسل کی اچھی صحت میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کو اسی طرح سے جاری و ساری رہنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ اس حوالے سے پی ایچ اے کے اعلیٰ عہد ہ دار ہماری داد رسی کریں گے اور ان جم کو دوبارہ کھولنے کے بھی احکامات جاری کئے جائیں گے۔
Back