انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کا ’’سیرت خاتم النبین‘‘ کے موضوع پر تقریبات کا آغاز
لاہور ( پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیرفضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ ماہ ربیع الاول میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں ’’سیرت خاتم النبین‘‘ کے موضوع پر جلسے ،سیمینار، کانفرنسیں اور اجتماعات منعقد کرے گی انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے سابق مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت اقدس مولانا عبدالحفیظ مکیؒ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حسبِ سابق اس سال بھی مرکزی نائب امیر فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف مکی (مکہ مکرمہ ) مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج مدنی(مدنیہ منورہ)اور مولانا رحمت اللہ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے ’’سیرت خاتم النبین کے عنوان پر‘‘پاکستان کے مختلف شہروں کے دورہ کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلہ میں وہ آج 12 نومبر کو صادق آباد، 13 نومبر کو بہاولپور، 15 نومبر کو کرمپوری وہاڑی،16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان 17نومبر کوسیالکوٹ 18نومبر کو پشاور 19 اور 20 نومبر کو آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں ختم نبوت کانفرنسوں ،سیمینار اور دیگر تقریبات میں شرکت وخطاب کریں گے مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ،وقت کا تقاضا ، خاتمہ ایمان،حصول جنت اور شفاعت رسولﷺ کابہترین ذریعہ ہے انہوں نے تمام کارکنوں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے دیگر افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان پروگراموں کو کامیاب کرنے کے لیے اس میں بھرپور شرکت کریں ۔