ظہیر الدین بابر مرحوم کی یاد میں تعزیتی سیمینار آج ہوگا

ظہیر الدین بابر مرحوم کی یاد میں تعزیتی سیمینار آج ہوگا

لاہور (پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان(س) کے زیر اہتمام آج 12 نومبر بروز پیر دو پہر 1 بجے مین بلیووارڈ ملٹری اکاؤنٹ سوسائٹی ، ظہیر چوک ٹاؤن شپ کالج روڈ لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے سابق مرکزی راہنماء ظہیر الدین بابر مرحوم کے یاد میں تعزیتی سیمینار جے یو آئی کے مرکزی امیر صاحبزادہ مولانا حامد الحق حقانی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس سے مولانا عبدالرؤف فاروقی ، مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی ، معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان، غازی الدین بابر ،مولانا بشیر احمدشاد، مولانا سید یوسف شاہ، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی اور دیگر دینی و مذہبی راہنماء تعزیتی سیمینار سے خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1