حکومت نے 70 دنوں ہی عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ، اشرف بھٹی

حکومت نے 70 دنوں ہی عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ، اشرف بھٹی

لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ 100 دنوں میں پاکستان کو خوشحال بنانے کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے 70 سے زائد دنوں میں عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ،ٹیکسوں کے ذریعے عوام کا خون نچوڑ والی ظالم حکومت تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کو روزگار سے محروم کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کاماڈل بنانے کی دعویدار تحریک انصاف حکومت نے تجاوزات کی آڑ میں غریب مکاؤ پالیسی پر عملدرآمد کررہی ہے ،پاکستان کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنانے کا اولین تقاضہ ہے کہ ظلم وجبر اور استحصال پر مبنی سودی نظام ختم کرکے ملک میں شریعت نافذ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب تک سیاست ،معیشت ،تعلیم وصحت کانظام دین اسلام کے مطابق نہیں بنایاجاتا ملک کو خوشحال اور ریاست مدینہ کا ماڈل بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1