سابق ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈکے خلاف دوبارہ تحقیقات کی درخواست

سابق ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈکے خلاف دوبارہ تحقیقات کی درخواست

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈائریکٹر انٹی کرپشن اصغر جوئیہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن شاہ رخ خان نیازی کا کرپٹ افراد کے گرد گھیرا تنگ ۔ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم پنجاب کے خلاف دوبارہ تحقیقات کی درخواست کردی۔ مقبول احمد داولہ اور دیگر پندرہ افراد کو چودہ نومبر صبح دس بجے اینٹی کرپشن آفس پیش ہونے کی ہدایت کر دی گی ۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ ڈائریکٹر جنرل ایل آر ایم آئی ایس اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھی ارسال کردیا گیا ہے۔ سابق ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر مقبول احمد داولہ کے خلاف تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔مقبول احمد داولہ کے پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف یک طرفہ کاروائی کی گئی ،: ضرورت پڑنے پر سماعت سے قبل متعلقہ افسران ریکارڈ کا بھی جائزہ لیں، مراسلے میں مقبول احمد داولہ کے علاوہ مزید پندرہ افراد کے خلاف بھی کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1