پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ملکی کمزور معیشت کو بہترکرنا ہے،سعدیہ سہیل رانا

پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ملکی کمزور معیشت کو بہترکرنا ہے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے پاکستان کے اقتصادی معاملات کو بہت خوفناک حد تک پہنچا دیا ہے تحریک انصاف کی اولین ترجیح میں ملکی کمزور معیشت میں بہتری لانا۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے توازن کو درست کرنا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا، ڈالر کی اونچی اڑان کو روکنا، روپے کی قدر میں بہتری لانااور افراط زر پر قابو پانا شامل ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اسٹیٹس کے خلاف نعرہ لگایا اس لئے تحریک انصاف کی حکومت معاشی میدان میں غیرروایتی راستہ اپنائے گیاور ان تمام چیلنجزسے نمٹنے کے لئے معیشت سے منسلک تمام سیکٹرز میں بڑے پیمانے پراصلاحات لائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1