مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالے سے اجلاس

Nov 12, 2018


لاہور ( پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سابق مرکزی امیر مولانا سمیع الحق کی مظلومانہ شہادت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، عالمی اتحاد اہل سنت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن ،مولانا مفتی عبدالخالق ، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی اجلاس میں ملک کی موجود ہ دینی و مذہبی صورتحال اور دیگر امور پر غور و خوض کیا گیا اور مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید ؒ کی تمام زندگی اسلام ، وطن عزیز کے دفاع اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ میں گذری انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق نے مشکل ترین حالات میں بھی باطل اور جابر قوتوں کے سامنے پوری قوت و جرأت کے ساتھ کلمہ حق بلند کیا اور علماء حق کا نمائندہ ہونے کا حق ادا کر دیا انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحقؒ نے ملی یکجہتی کونسل اور دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے بحیثیت سربراہ ملک و قوم کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں ہیں جو کہ تاریخ کا روشن حصہ ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے مذموم سازش اور قاتلوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرے

مزیدخبریں