پانی کے بلوں کی تقسیم کیلئے پرائیویٹ کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ

پانی کے بلوں کی تقسیم کیلئے پرائیویٹ کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ

لاہور( نیوز رپورٹر)نئی حکومت کی تبدیلی کے نعرہ کا ایک نیا فیصلہ، حکومت نے پانی کے بلوں کی تقسیم کے لئے پرائیویٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ہونے والی بولی میں دو کمپینوں نے حصہ لیا جبکہ معیار پر پورا اترنے پر فنانشل بڈ اوپن کی جائے گی بلنگ آؤٹ سورس کرنے کے لئے ٹیکنیکل بڈ اوپن کردی گئی ہے اور اس حوالے سے جلد ہی یہ فیصلہ بھی کرلیا جائے گا کہ اس حوالے سے کس کمپنی کو ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اس کے لئے جلد ہی فیصلہ بھی منظر عام پر آجائے گا بولی میں دو کمپنیوں نے حصہ لیا جن میں کینو ٹیک اور ٹی سی ایس نے بولی کے لئے ٹیکنیکل اور فنانس بڈ جمع کرائی پہلے مرحلے میں دونوں کمپنیوں کی ٹیکنیکل بڈ کا جائزہ لیا جائے گا او ر اس حوالے سے ان کا جائزہ لیا جائے گا اور کام کے لئے سات دن مقرر کئے ہیں اس دوران اس کام کاجائزہ لیا جائے گا اوراگر جو بھی کمپنی اس میں پورا ترے گی اس کے بعد ٹینڈر کھولے جائیں گے اور پھر میں سے کسی ایک کمپنی کو اس حوالے سے منتخب کرکے اس کا ٹھیکہ دیا جائے گا حکومت کی جانب سے اس فیصلہ کا مقصد پانی کے بل کی اچھے انداز سے تقسیم ہے اور اس حوالے سے ماصی میں شکایات تھیں کہ عملہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہا جس پر یہ نئی حکومت نے فیصلہ کیا ہے تاکہ اب بروقت صارفین کو بل کی تقسیم ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1