شرک سے بچو، یہ حرام ہے آخرت پر یقین رکھو، پروفیسر اسلم صدیقی

شرک سے بچو، یہ حرام ہے آخرت پر یقین رکھو، پروفیسر اسلم صدیقی

لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ اہل ایمان کو شرک سے بچنا چاہیے۔ کیونکہ یہ حرام ہے۔ ہمیں صرف دین کمانا چاہتے دنیا کے پیچھے دوڑنا نہیں چاہتے ۔ اور آخرت پر مکمل یقین رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوس نے انسان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار چیزیں اسلام کا مرکب ہیں۔ جس نے نیکی کی اُسکا صلہ ملے گا۔ اور جس نے بدی کی اُس کو بدلہ ملے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا۔ کہ اے لوگوں اللہ کا دین مکمل ہو گیا۔ آپﷺ اللہ تعالیٰ کا پیغام دین لے کر تشریف لائے۔ اور اللہ کی شان بیان فرمائی اللہ تعالیٰ حاکم اعلیٰ ہے اُسی کی اطاعت کرنی چاہیے۔ وہ بڑی شان والا اور بلند حکمتوں والا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میری امت کے بُرے دن وہ ہونگے جب لوگ اپنی روایات اپنائیں گے۔ قزضص

مزید : میٹروپولیٹن 1