پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے سیاست مدینہ کو اپنانا ہوگا ،عبدالوحید روپڑی

پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے سیاست مدینہ کو اپنانا ہوگا ...

لاہور(سٹی رپورٹر)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے سیاست مدینہ کو اپنانا ہوگا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانا ہوگاِ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسلام کا معاشی نظام رائج کرناا ہوگا۔گذشتہ روز مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہمارے حکمرانوں کو بھی21کروڑ عوام کی توقعات اور امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کوحل کر نے کے لیے اخلاقی،سیاسی،سفارتی اور ہرمحاذپربھرپورجدوجہد کرنی چاہئے اور ان کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے مزیدکہا کہ او آئی سی نے بھی امت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔مسلمان ہر جگہ مغلوب ہو کر رہ گئے ہیں۔کشمیر کامعاملہ پوری امت کامسئلہ ہے۔پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنا چاہئے۔

برائے رابطہ

03004122318

مزید : میٹروپولیٹن 1