پا نچ سا ل میں کپتان ملکی تقد یر بد ل دینگے،ڈاکٹر زرقا تیمور
لاہور ( پ ر) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ کپتان نے غر یبو ں کیلئے’’ پناہ گاہ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ کے عوام کے دل جیت لیے پیپلز پار ٹی ہمیشہ رو ٹی کپڑا اور مکا ن کا نعرے لگا تی رہی عملی طور پر پی پی نے غر یب عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا فلاحی کام کپتان کی تر جیح ہے ان شاء اللہ پا نچ سا لو ں میں کپتان ملکی تقد یر بد ل دینگے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خواتین سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہ گلی محلو ں میں رو نا شریف فیملی کامقدر بن چکاہے عمران خا ن نے قوم کا نواز شریف کی لو ٹ مار بارے شعور بیداکیا عمران خان کیخلاف سیا ست میں شا ئستگی خاتمے کی با ت کر نے والے اپنی کر پشن کہا نیا ں بھی قوم کو سنا ئیں کہ انکی لو ٹ مار اورکر پشن کے سامنے عمران خان نے کیسے بند باندھا انہو ں نے مز ید کہاکہ عمران خان پرتنقید ی’’ بھگوڑے لیگی‘‘ اپنا گر یبان جھا نکیں۔نااہلی کی تلوار سارے شریف ٹبر پر لٹک رہی ہے بڑی عد الت نے بڑا فیصلہ دے کر ن لیگ کو سیا سی یتیم کر دیا ہے انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کی بہتری اسی میں ہے کہ قومی خزانہ سے لو ٹی دو لت واپس لا کر عوام اور اللہ سے معا فی مانگے نواز شریف جس تنہائی کا شکار ہو نے جا رہے ہیں اس میں ان کا سا یہ بھی ان کا سا تھ نہیں دے گا۔