سپریم کورٹ میں نوازشریف کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل سمیت اہم مقدمات کی سماعت ...
سپریم کورٹ میں نوازشریف کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کریگا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نندی پورپاورپروجیکٹ کرپشن کیس کی سماعت بھی آج ہوگی جبکہ نوازشریف ودیگرکی رہائی کیخلاف نیب اپیل پرسماعت آج ہوگی،نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ کے رہائی کے فیصلے کیخلاف رجوع کررکھا ہے۔اس کے علاوہ جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس اوروزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی نااہلی سے متعلق سماعت بھی ہوگی۔