جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں گرفتاری کا عندیہ،انور مجید کے صاحبزادے نمر مجید کی طبیعت خراب ،کمرہ عدالت میں گر گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے نمر مجید لڑکھڑا کر گر گئے جس پر وکیل نے انہیں سہارا دے کر کھڑا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے ،اومنی گروپ کے انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو روسٹرم پر بلایا تو لڑکھڑا کر گر گئے جس پر وکیل نے انہیں سہارا دے کر کھڑا کیا، نمر مجید کی طبیعت گرفتاری کا عندیہ دینے پرخراب ہوئی ۔