انسداد پولیو مہم،سیکیورٹی اقدامت کویقینی بنایاجائے،آئی جی سندھ کی پولیس کوہدایت

انسداد پولیو مہم،سیکیورٹی اقدامت کویقینی بنایاجائے،آئی جی سندھ کی پولیس ...
انسداد پولیو مہم،سیکیورٹی اقدامت کویقینی بنایاجائے،آئی جی سندھ کی پولیس کوہدایت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ سید کلیم امام  نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی اقدامت کویقینی بنایاجائے جبکہ حساس یوسیز میں پولیس کمانڈوزکیساتھ سادہ لباس اہلکاربھی تعینات کیے جائیں۔آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ حساس یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمے داریاں دی جائیں اورممکنہ حساس یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی