پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) 9 نومبر 2018 کو ہونے والے پاکستان سوشل سنٹر کے انتخابات میں چودھری خالد حسین کا پنیل بلا مقابلہ جیت گیا۔ پینل کی جیت پر معروف صحافی سہیل خاور اور ابراہیمی ریسٹورنٹ کے اونر خان زمان سرور نے ان کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ مبارکباد کے لئے منعقد تقریب میں راجہ محمد سرفراز ،افتخاب حسین ،خواجہ عبدالوحید پال ، میاں منیر ہانس ، ہمایوں بنگش ، چودھری عبیداللہ ، خالد ملک ، اکبر جمیل باجوہ ، اشفاق احد صدر پی جے ایف ، ملک شہزاد یونس ، حافظ عبدالرؤف ، اعجاز گوندل اور خالد گوندل کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے دیگر افراد اور جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔
تقریب کا اعزاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ مقصود احمد تبسم نے انتہائی خوش الحانی سے ادا کی۔ میزبانی کے فرائض انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ حافظ زاہد علی نے انجام دیے۔ تقریب کے میزبان سہیل خاور اور خان زمان سرور نے آنے والے مہاموں کو خوش آمدید کہا اور جیتنے والی ٹیم کومبارکباد پیش کی۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے کہا کہ میں اور میری ٹیم اُن دوٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے انتہائی اعتماد کرتے ہوئے انہیں ووٹ دیے اور کامیاب کرایا۔ خالد حسین نے کہا کہ اُنہوں نے ماضی میں بھی پاکستان سوشل سنٹر کے پلیٹ فارم سے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کی ہے جسے وہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔
چودھری خالد حسین نے کہا کہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ ہے یہاں پاکستان کے ہر تہوار کے موقع پر بھی مختلف تقاریب کی جاتی ہیں اور پاکستان کے کلچر کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ شارجہ سنٹر کی نو منتخب ٹیم کیا اعزاز میں منعقد ڈنر کے موقع پر پاکستان کے معروف مزاحیہ شاعر خالد مسعود بھی موجود تھے جنہوں نے اپنی نئی پرانی مزاحیہ نظمیں سنا کر محفل میں خوشیوں اور مسکراہٹوں کے رنگ بکھیرے۔ خالد مسعود کے سٹیج پرآنے سے قبل امارات میں مقیم پاکستانی کہنہ مشق صحافی سلیمان جاذب و دیگر نوجوان شعراء مسرت عباس اور اختر ملک نے بھی خوبصورت غزلیں سنائین اور داد و تحسین وصول کی جبکہ سلیمان جاذب نے اپنی تعنیف ’’عشق قلندر کردیتا ہے‘‘ کی اعزازی کتب خالد مسعود ، خان زمان سرور اور چودھری خالد حسین کو پشی کی ۔ تقریب کے آخر میں سہیل خاور نے مہمانان گرامی اور مہمان شاعر خالد مسعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی۔