شہری کی میڈیکل سٹور پر ادویات کی خریداری، پرس رکھ کر دوا دیکھنے لگا تو ٹریفک وارڈن بھی پیچھے پہنچ گیا اور پھر۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

شہری کی میڈیکل سٹور پر ادویات کی خریداری، پرس رکھ کر دوا دیکھنے لگا تو ٹریفک ...
شہری کی میڈیکل سٹور پر ادویات کی خریداری، پرس رکھ کر دوا دیکھنے لگا تو ٹریفک وارڈن بھی پیچھے پہنچ گیا اور پھر۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں شہری کا پرس چرانے والے ٹریفک وارڈن کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن جناح کےرہائشی عمیر علی جو پیشے كے لحاظ سے ڈاكٹر ہیں انہوں نے ايس ايس پی ٹريفک كو درخواست دی كہ وہ ایک میڈیكل اسٹور پر خریداری كے لیے گئے، دوران خریداری انہوں نے اپنا پرس كاؤنٹر پر ركھا اور ادویات چیک كرنے لگے، اسی دوران ایک ٹریفک پولیس اہلكار آیا اور اس نے میرے پرس پر چالاكی سے اپنا بازو ركھ دیا اور پھر چرا كر فرار ہوگیا۔

شہری عمیر علی کی درخواست كے بعد میڈیكل اسٹور میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک كی گئی تو اس میں مذكورہ پولیس اہلكار كی كارستانی صاف نظر آرہی تھی جس پر ایس ایس ٹریفک كی ہدایت پر تھانہ كوہسار پولیس نے وارڈن كو گرفتار کرکے اس كے خلاف مقدمہ درج كرلیا۔

ایس ایس ٹریفک فرخ رشید كا كہنا ہے محكمے میں موجود كالی بھیڑوں کے ساتھ كوئی رعایت نہیں كی جائے گی، ان کے خلاف قانون كے مطابق كارروائی كی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد