اڈیالہ جیل میں 311 سزائے موت کے قیدی لیکن ان میں کتنی خواتین ہیں؟ حیران کن تعداد سامنے آگئی

اڈیالہ جیل میں 311 سزائے موت کے قیدی لیکن ان میں کتنی خواتین ہیں؟ حیران کن ...
اڈیالہ جیل میں 311 سزائے موت کے قیدی لیکن ان میں کتنی خواتین ہیں؟ حیران کن تعداد سامنے آگئی

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سینٹرل جیل اڈیالہ میںسزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 311 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جن میں6 خواتین بھی شامل ہیں،اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ملزم کو پھانسی نہیں دی گئی، سزائے موت کے 76 ملزمان کی اپیلیں سپریم کورٹ اور227 پھانسی کے ملزمان کی اپیلیں ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں۔

9 ملزمان کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس فیصلے کی منتظر ہیں۔رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 19 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کی گئیں جب کہ 21 پھانسی کے ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد