’’ ہمیں آپ کے گھر کے سامنے والے گھر اور آپ کے اپنے گھر میں کھودے گئے گڑھے کا بھی پتہ ہے جہاں ۔ ۔ ۔‘‘ چیف جسٹس نے کس کی فیملی کو تعاون کی ہدایت کرتےہوئے یہ بات کہی ؟ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے

’’ ہمیں آپ کے گھر کے سامنے والے گھر اور آپ کے اپنے گھر میں کھودے گئے گڑھے ...
’’ ہمیں آپ کے گھر کے سامنے والے گھر اور آپ کے اپنے گھر میں کھودے گئے گڑھے کا بھی پتہ ہے جہاں ۔ ۔ ۔‘‘ چیف جسٹس نے کس کی فیملی کو تعاون کی ہدایت کرتےہوئے یہ بات کہی ؟ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں نمر مجید کی بیوی اور والدہ کو ہدایت کی ہے کہ آپ دونوں تفتیش میں تعاون کریں،جو آپ کے گھرکے سامنے والاگھر ہے اس کابھی پتہ ہے اورجو آپ کے گھرمیں گڑھاکھودا گیااس کابھی پتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، انور مجید کے صاحبزادے نمر مجیداپنی بیوی اور والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نمرمجید نے کہا کہ اومنی گروپ کی 3 ملزاورڈیفنس کی جائیدادبینکوں کودینے کیلئے تیارہیں،وکیل نیشنل بینک نعیم بخاری نے کہا کہ نیشنل بینک کویہ چیزمنظورنہیں،وکیل مغوی گواہان نے کہا کہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونیوالے 2 گواہ غائب کردیئے گئے،عدالت نے گواہوں کی گمشدگی سے متعلق آئی جی سندھ کونوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے نمر مجید کی بیوی اوروالدہ کوہدایت کی کہ آپ دونوں تفتیش میں تعاون کریں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دولت رحمت ہوتی ہے،اسے زحمت نہ بنائیں،میں آپ کے دوسرے بیٹے کوبھی لاہورمیں بلارہاہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بینکوں کےساتھ بیٹھ کرمعاملات طے کریں،جو 154 ارب روپے گئے ہیں ہمیں اس کاپتہ ہے،جو پیسے ہنڈی کے ذریعے گئے اس کابھی پتہ ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ جو آپ کے گھرکے سامنے والاگھر ہے اس کابھی پتہ ہے اس کے علاوہ جو آپ کے گھرمیں گڑھاکھوداگیااس کابھی پتہ ہے،سپریم کورٹ نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد