ایران کی د ھمکی کام کرگئی، پاکستان نے ایسا کام کردیا کہ امریکہ بھی دنگ رہ جائے گا

ایران کی د ھمکی کام کرگئی، پاکستان نے ایسا کام کردیا کہ امریکہ بھی دنگ رہ ...
ایران کی د ھمکی کام کرگئی، پاکستان نے ایسا کام کردیا کہ امریکہ بھی دنگ رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے ایران کو ایران پاکستان (آئی پی ) گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات کی دعوت دے دی، اس سے قبل تہران نے اسلام آباد کی جانب سے یک طرفہ طور پر آئی پی گیس لائن منصوبہ ملتوی کرنے پر پاکستان کیخلاف ثالثی عدالت جانے کی دھمکی دی تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایران سے گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے 2016 میں پچھلی حکومت نے ملتوی کردیا تھا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے اپنے ایرانی ہم منصب کو خط لکھ کر گیس لائن منصوبہ پر مذاکرات کے ازسر نو آغاز کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق پٹرولیم وزیر نے 6 نومبر کو لکھے گئے خط میں گیس لائن منصوبہ پر رکی ہوئی بات چیت کو جوائنٹ ورکنگ گروپ کی سطح پر دوبارہ سے شروع کرنے کا کہا ہے۔