’’بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید سردی پڑگئی ہے، اس لیے ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ جام کمال نے عمران خان سے کیا درخواست کردی؟ آپ بھی جانئے

’’بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید سردی پڑگئی ہے، اس لیے ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ ...
’’بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید سردی پڑگئی ہے، اس لیے ۔ ۔ ۔‘‘ وزیراعلیٰ جام کمال نے عمران خان سے کیا درخواست کردی؟ آپ بھی جانئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے شدید سرد علاقوں کے لیے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھنے کی درخواست کی ہے۔

جام کمال نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بلوچستان کےکئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10تک گر جاتا ہے لہذا وزیراعظم ایسے شدید سرد علاقوں کے لیے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لوگ گھروں کو گرم رکھنے، پانی اور کھانا پکانے کے لیے گیس کا استعمال بند نہیں کرسکتے۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ بلوچستان کےعوام کو گیس یونٹ کی قیمت کرکے ریلیف دیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد