اومنی گروپ ساڑھے 13 ارب روپے کا مقروض ہے ،جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اومنی گروپ ساڑھے 13 ارب روپے کا مقروض ہے ،جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق رپورٹ ...
اومنی گروپ ساڑھے 13 ارب روپے کا مقروض ہے ،جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،رپورٹ اومنی گروپ کی شوگرملزکی بینکوں کے پاس رہن چینی سے متعلق ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ ساڑھے 13 ارب روپے کامقروض ہے،بینکوں کاکل نقصان تقریباًساڑھے 11 ارب روپے ہے، رپورٹ کے مطابق شوگرملزسے رہن شدہ چینی کے تھیلے غائب تھے،کل 66 لاکھ 92 ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے جبکہ صرف 8 لاکھ 37 ہزار 879 تھیلے موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگرملزکاریکارڈقبضے میں لیااورقبضے میں لئے گئے ریکارڈکاتجزیہ جاری ہے جبکہ حتمی رپورٹ کیلئے مزیدوقت درکارہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد