نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی
نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے، ڈی جی نیب کا دعوی ہے کہ وہ مرد مومن ہیں، شہباز کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے میں گرفتار کیا گیا، اب شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگرملز کا کیس بنا دیا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آشیانہ کے بارے میں سب کو پتا اس میں جان نہیں ہے، لیکن الزامات کے حوالے سے جوابات دے دیے ہیں، آئندہ سماعت پر قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر سماعت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری کابینہ پرالزامات لگائے ، باتیں کرنے اور پگڑ ی اچھالنے سے کام نہیں بنتا کرپشن ہے تو سامنے لائیں، عمران خان اپنی کابینہ میں دیکھیں کرپشن نظر آئے گی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ باتیں کرنے اور پگڑیاں اچھالنے سے کام نہیں بنتا، عمران خان کرپشن سامنے لائیں۔