نیب پراسیکیوٹراورآپ بیان میں گواہ کی مددکررہے ہیں،خواجہ حارث اور جج احتساب عدالت میں مکالمہ

نیب پراسیکیوٹراورآپ بیان میں گواہ کی مددکررہے ہیں،خواجہ حارث اور جج احتساب ...
نیب پراسیکیوٹراورآپ بیان میں گواہ کی مددکررہے ہیں،خواجہ حارث اور جج احتساب عدالت میں مکالمہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کر رہے ہیں ۔

دوران سماعت جج ارشدملک اورخواجہ حارث میں مکالمہ ہوا،خواجہ حارث نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹراورآپ بیان میں گواہ کی مددکررہے ہیں، جج محمد ارشد ملک نے کہا کہ گواہ کی جوبات مجھے سمجھ آئی وہ لکھوادی،مدد کی بات نہیں،جوبات گواہ کررہاہے اسے ہی ریکارڈپرآناچاہئے،اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میں آپ سے کوئی شکایت نہیں کررہا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد