لاہور ہائیکورٹ،نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کے مقدمے کی سماعت19 نومبر تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کے مقدمے کی ...
لاہور ہائیکورٹ،نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کے مقدمے کی سماعت19 نومبر تک ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست کی سماعت19 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اورشاہدخاقان کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی ،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی، عدالت نے کہا کہ درخواست کےساتھ بیان حلفی نہیں لگایا،مکمل دستاویزات لگاکردرخواست دائرکریں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیاشاہدخاقان عباسی اورصحافی سرل المیڈاآئے ہیں؟اس پر شاہدخاقان عباسی اورصحافی سرل المیڈانے حاضری لگوائی گئی،عدالت نے مزید سماعت 19 نومبرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور