پریانکا چوپڑا نے شادی سے پہلے ہی اس سے 30 کروڑ روپے کما لیے

پریانکا چوپڑا نے شادی سے پہلے ہی اس سے 30 کروڑ روپے کما لیے
پریانکا چوپڑا نے شادی سے پہلے ہی اس سے 30 کروڑ روپے کما لیے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اگلے ماہ نک جونز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں تاہم انہوں نے اس موقع کو بھی بھر پورکیش کرنے کا راستہ تلاش کر لیا ہے اور اب وہ اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق بھی بھیج دیئے ہیں اور رقم جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔

فلم فیئر کے مطابق کئی ملکی اور غیر ملکی اخبارات اور چینلز پریانکا چوپڑا کی شادی کے رائٹس خریدنے کیلئے بھاگ دوڑ کرتے ہوئے نظر آ ئے تاہم اب حتمی طور پر پریانکا اور نک جونز نے شادی کی تصاویر کے حقوق ایک میگزین کو 2.5 ملین ڈالر جو کہ تقریباً پاکستانی تیس کروڑ روپے بنتے ہیں ، میں بیچ دیئے ہیں تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ وہ کونسا میگزین جو کہ اداکارہ کو اتنی بڑی رقم دینے کیلئے تیا رہو گیا ہے ۔

یاد رہے کہ نک جو نز اور پریانکا چوپڑا نے منگنی سے متعلق اچانک اگست میں اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا ۔ جوڑا جودھا پور میں دو دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہاہے ۔

مزید : تفریح