پوری قوم معیشت کے پیچھے لیکن ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوچکی ہے؟ آپ بھی جانئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ میں مزید عطیات پیش کئے گئے جس کے بعد ڈیمز فنڈکی رقم7 ارب سے زائد ہو گئی۔
انجمن آرائیاں کے صدر میاں سعید ڈیرے والا نے وفد کے ساتھ چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ڈیمز کے لئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ،گریز ان لندن سے بیر سٹر طارق بھی چیف جسٹس سے ملے اور ڈیمز فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک عطیہ کیا جبکہ بر طانیہ میں بکنگھم شائر کے ایلسبری ٹاو¿ن میں پاکستانیوں نے ڈیمز فنڈ کی اپیل پر 13ہزار455 پائونڈ جمع کرائے۔