پنجگور میں لیینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے کی رن وے سے میدان میں پہنچنے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی

پنجگور میں لیینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے کی رن وے سے میدان میں پہنچنے ...
پنجگور میں لیینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے کی رن وے سے میدان میں پہنچنے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی

  

کوئٹہ ( آن لائن) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں رن وے سے اتر نے والے پی آئی اے کے طیارے PK-517 کو کچے راستے سے نکال کر رن وے پر لے آئے اور انجینئرز کی جانب سے مذکورہ طیارے کی مرمت کرنے کے بعد اسے واپس کراچی روانہ کردیا گیا، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور دیگر اعلی حکام اس طرح کے واقعات کا سنجیدگی اور سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سدباب کو یقینی بنائے۔

طیارے کو رن وے پر واپس لانے کیلئے لا کھ جتن کئے گئے، ائیرپورٹ انتظامیہ کو ٹریکٹر اور کرین کے بعد دیسی طریقہ استعمال کرنا پڑا۔ پی آئی اے کا طیارہ جو گذشتہ روز پنجگور ایئرپورٹ کے رن وے پر پھسل کر کچے میں اتر گیا تھا، ہفتہ کو طیارے کو رن وے پر واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کی گئی، پہلے کرین کو میدان میں لایا گیا، طیارہ تھوڑا آگے بڑھا، پھر ٹریکٹر سے بھی زور آزمائی کی گئی بات نہ بنی تو لوگوں نے رسی سے طاقت کا مظاہرہ کیا، آخر بڑی کوششوں کے بعد طیارہ رن وے پر دوبارہ آ گیا تو سب نے سکھ کا سانس لیا۔

پنجگور ائرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے اترنے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رن وے کم پڑنے کے باعث طیارہ کچے راستے میں اتر گیا۔ذرائع کے مطابق جب طیارہ نے زمین کو چھوا تو اس وقت وہ آدھا رن وے کراس کر چکا تھا جس کی وجہ سے وہ بروقت رک نہ سکا اور رن وے سے ہٹ کر کچے میں جا پہنچا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ