ہیکرز کی کارروائیوں میں اضافہ،مظفر گڑھ کے رہائشی کے 2 اکاؤنٹس سے 6 لاکھ 95 ہزار روپے غائب

ہیکرز کی کارروائیوں میں اضافہ،مظفر گڑھ کے رہائشی کے 2 اکاؤنٹس سے 6 لاکھ 95 ہزار ...
ہیکرز کی کارروائیوں میں اضافہ،مظفر گڑھ کے رہائشی کے 2 اکاؤنٹس سے 6 لاکھ 95 ہزار روپے غائب

  

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ہیکرز نے کارروائی کرتے ہوئے  ایک شخص کے 2 اکاؤنٹس سے 6 لاکھ95 ہزار روپے غائب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی کے رہائشی متاثرہ شخص کے مطابق کچھ دن قبل ٹول فری نمبر سے اُس سے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لی گئیں، جس کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ 95 ہزار روپے کی رقم غائب ہوگئی۔متاثرہ شخص کا دعویٰ ہے کہ رقم 2 مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس سے نکالی گئی جس پر اس نے کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو درخواست دے دی ہے۔دوسری جانب بینک انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس فراڈ سے متعلق اعلیٰ انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /مظفرگڑھ