اقامہ منی لانڈرنگ کاذریعہ ہے،سابق حکمران خودکرپٹ تھے اس لئے کبھی کرپشن پرہاتھ نہیں ڈالا،سینٹرفیصل جاوید

اقامہ منی لانڈرنگ کاذریعہ ہے،سابق حکمران خودکرپٹ تھے اس لئے کبھی کرپشن ...
اقامہ منی لانڈرنگ کاذریعہ ہے،سابق حکمران خودکرپٹ تھے اس لئے کبھی کرپشن پرہاتھ نہیں ڈالا،سینٹرفیصل جاوید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماو¿ں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اب معلوم ہوااقامہ کے پیچھے کیاڈرامہ تھا،یہ لوگ اقامہ کے ذریعے تحقیقات سے باہرہوجاتے ہیں،سابق حکمران خودکرپٹ تھے اس لئے کبھی کرپشن پرہاتھ نہیں ڈالا۔فیصل جاوید کا کہناتھا کہ دیانتدارقیادت منی لانڈرنگ پراب ہاتھ ڈال رہی ہے،100روزمیں بڑی بڑی چیزیں سامنے لارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال کے 24 ہزارارب کاحساب لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ منی لانڈرنگ پر آج سے پہلے کسی حکومت نے ہاتھ نہیں ڈالا،اقامہ منی لانڈرنگ کاذریعہ بن جاتاہے،کرپشن چھپانے کےلئے اقامہ لے لیاجاتاہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت منی لانڈرنگ اور کرپشن کو روک رہی ہے، اس وقت حکومت کے پاس منی لانڈرنگ ختم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مخالفین گھبرائے ہوئے ہیں، ان کو پتا ہے کہ حکومت پیسہ واپس لائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد