روشنیوں کے شہر کراچی میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل جاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک حکام کےمطابق کراچی ایسٹ میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوچکی ہے تمام اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ واٹر بورڈ، ایئرپورٹ اور سول اسپتال سمیت اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو جزوی سپلائی بحال ہو چکی ہے اور بن قاسم، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔بن قاسم، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لانڈھی کے علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ۔ کورنگی، گلستان جوہر، گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں بھی بجلی بحال ہونا شروع- صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور پریشانی پر معزرت خواہ ہیں ۔صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کےدوران پانچویں مرتبہ بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر معطل ہوئی ہے۔ بجلی کی فراہمی چھ بجے کے بعد منقطع ہوئی جس سے ملیر، شاہ فیصل، قائد آباد، کورنگی، فیصل کالونی، قائد آباد، پی آئی اے، ٹاون شپ، سی اے اے کالونی، گلستان جوہر، ایئرپورٹ ، لانڈھی، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلشن معمار، گڈاپ، انچولی سمیت کراچی کے متعدد علاقے متاثر ہوئے تھے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، نیشنل گرڈ سےبھی سپلائی منقطع ہے جس کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد بجلی فراہمی بحال ہو گئی تھی۔