بااثرشخص کی نوجوان لڑکی سے زیادتی ، حاملہ ہونے پر ابارشن کروادیا لیکن جب اہلخانہ نے ملزم سے بات کی تو کیا چیز نکال کر دکھا دی ؟ نکاح نامہ نہیں بلکہ۔۔۔

بااثرشخص کی نوجوان لڑکی سے زیادتی ، حاملہ ہونے پر ابارشن کروادیا لیکن جب ...
بااثرشخص کی نوجوان لڑکی سے زیادتی ، حاملہ ہونے پر ابارشن کروادیا لیکن جب اہلخانہ نے ملزم سے بات کی تو کیا چیز نکال کر دکھا دی ؟ نکاح نامہ نہیں بلکہ۔۔۔

  

کہروڑپکا (ویب ڈیسک) تفتیشی کے مبینہ مک مکا کے نتیجے میں (ن) زیادتی کیس میں اشتہاری ملزم عبوری ضمانت کرانے میں کامیاب ہوگیا۔ پانچ ماہ سے اشتہاری مفرور مرکزی ملزم رانا وارث نے ایڈیشنل سیشن کورٹ کہروڑ پکا سے عبوری ضمانت کروالی۔ آئندہ سماعت 13 نومبر مقرر، اشتہاری ملزم کو لودھراں پولیس پانچ ماہ تک گرفتار نہ کرسکی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق زیادتی کا شہار ہونے والی (ن) نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم رانا وارث مجھے بیٹی بنا کر گھر لے گیا، نشہ آور ادویات دے کر مجھ سے زیادتی کرتا رہا، حاملہ ہونے پر ابارشن کروادیا میں نے حالات سے تنگ آکر دو مرتبہ خود کشی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔ گھر والوں نے رانا وارث سے بات کی تو ڈی اائی جی، ڈی پی او اور سیاستدانوں کے ساتھ اپنی تصاویر دکھا کر ہمیں ڈراتا رہا کہ میرے اوپر تک تعلقات ہیں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا، میری زندگی تباہ ہوچکی ہے نشہ کی وجہ سے جسم کانپتا رہا میرے خاندان کو رانا وارث نے رسوا کردیا۔

پولیس تھانہ سٹٰ کا تفتیشی مقبول ایس آئی بھاری رشوت لے کر ساز باز ہوچکا ہے، اپنی بیوی میڈم شہناز اور پیر عزیز سے مل کر میرا جعلی نکاح نامہ بھی تیار کرارکھا ہے، نشہ دے کر میری نازیبا ویڈیوز بھی بنالیں اور اب دھمکیاں دے رہا ہے کہ مقدمہ واپس لو اور مجھ سے راضی نامہ کرو ورنہ تمہاری تمام ویڈیوز، تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کردوں گا۔

متاثرہ خاتون نےا علیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم رانا وارث کو گرفتار کیا جائے اس سے میری ویڈیوز، تصاویر برآمد کرائی جائیں اور اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ایسا نہ ہوا تو میں خود سوزی کرلوں گی جس کی تمام تر ذمہ داری ملزم رانا وارث، میڈم شہناز پر ہوگی۔

مزید : جرم و انصاف