وہ پاکستانی وکیل جس کے عدالت پیش ہوتے ہی چیف جسٹس کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ، کمرہ عدالت میں تہلکہ خیز انکشاف

وہ پاکستانی وکیل جس کے عدالت پیش ہوتے ہی چیف جسٹس کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ، ...
وہ پاکستانی وکیل جس کے عدالت پیش ہوتے ہی چیف جسٹس کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ، کمرہ عدالت میں تہلکہ خیز انکشاف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف فیملی کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شریف فیملی کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت کی ،دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ پیش ہوتے ہیں میرے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر میرے معالج کمرے میں موجود تھے،مجھے انہوںنے بتایا کہ خواجہ حارث کے آنے پر میرے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ،اس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد