جہانگیر ترین اور پرویز الہیٰ کی ویڈیو لیک ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا ، کیا کرنے جارہے ہیں ؟ جانئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کی شکایت سے متعلق ویڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اور گورنر سمیت سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روزسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کررہے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر کو اسلام آباد بلوایا ہے جس میں تینوں رہنماو¿ں سے ویڈیو لیک کے سلسلے میں بات کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان پہلے ون ٹو ون تینوں رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادی جماعت (ق) لیگ کے گورنر پنجاب سے متعلق تحفظات کو دور کریں گے جب کہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بات کی جائے گی۔وزیراعظم سے ملاقات میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔