وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آبادمیں لینڈمافیااورڈرگ ڈیلرزکیخلاف آپریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کےقیام کافیصلہ 

 وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آبادمیں لینڈمافیااورڈرگ ڈیلرزکیخلاف ...
 وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آبادمیں لینڈمافیااورڈرگ ڈیلرزکیخلاف آپریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کےقیام کافیصلہ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت متعلقہ ایشوزپراجلاس ہوا جس میں اسلام آبادمیں لینڈمافیااورڈرگ ڈیلرزکیخلاف آپریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کےقیام کافیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آبادمیں لینڈمافیاکوبالکل برداشت نہیں کروں گا،بدقسمتی سےملک میں طبقاتی قانون کارواج ہے۔تحریک انصاف طبقاتی رواج کوبدلنے کیلئےپرعزم ہے،اسلام آباد کوماڈل سٹی بنانے کیلئےوزیراعظم نے انتظامیہ کوحمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لینڈمافیاکیخلاف آپریشن عوام اورمیڈیاکوساتھ لےکرآگےبڑھایاجائے اور اسلام آبادمیں ناجائزقبضہ کرنےوالوں سےرعایت نہ برتی جائے۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے امن وامان اورقبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ودیگر امور پر بریفنگ  دی۔ وزیراعظم عمران خان نے شہریارآفریدی،علی نواز اورراجہ خرم نوازکواسلام آبادکیلئےخصوصی پیکج کی تیاری کیلئے ہدایت کر دی،علی نوازاعوان اورراجہ خرم نوازکمیٹی کی رہنمائی کےفرائض انجام دیں گے۔

وزیر اعظم نے اسلام آبادپولیس کی کارکردگی کوبہتراورمؤثربنانے کیلئےآئی جی سےسفارشات طلب  کر لیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں شہریارآفریدی اور وزیراعظم کےمعاون خصوصی علی نوازاعوان نے شرکت کی جبکہ رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز،سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنراسلام آبا د بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد