پرویز مشرف نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے بیرون ملک کمیشن بھجوانے کاحکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پرویز مشرف نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے بیرون ملک کمیشن بھجوانے کاحکم نامہ ...
پرویز مشرف نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے بیرون ملک کمیشن بھجوانے کاحکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے بیرون ملک کمیشن بھجوانے کاحکم نامہ چیلنج کر دیا گیا ،سابق صدر نے خصوصی عدالت کا15اکتوبر کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے کمیشن کوبیرون ملک جاکرمشرف کا342کا بیان ریکارڈکرنے کاحکم دیا تھا،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق فیصلے سے درخواست گزارکے حقوق متاثرہورہے ہیں،خصوصی عدالت کابیان ریکارڈکرنے کیلئے کمیشن کاقیام غیرقانونی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کے حکم نامے کی کوئی نظیر نہیں ملتی،خصوصی عدالت کے حکم نامے کوغیرآئینی قراردےکرکالعدم قراردیا جائے،درخواست میں سیکرٹری قانون وانصاف،سیکرٹری داخلہ اوررجسٹراروفاقی شرعی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد