جعلی اکاؤنٹس کےحوالےسےپیپلزپارٹی کی ساکھ کونقصان ہورہاہے،سعیدغنی 

 جعلی اکاؤنٹس کےحوالےسےپیپلزپارٹی کی ساکھ کونقصان ہورہاہے،سعیدغنی 
 جعلی اکاؤنٹس کےحوالےسےپیپلزپارٹی کی ساکھ کونقصان ہورہاہے،سعیدغنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ  جعلی اکاؤنٹس کےحوالےسےپیپلزپارٹی کی ساکھ کونقصان ہورہاہے اس لیے ایف آئی اےپکڑنے جانے والےاکاؤنٹس کی معلومات بھی دے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ اکاؤنٹس کےمعاملےپرجےآئی ٹی نےبہت کام کیاہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت کاان اکاؤنٹس سےکوئی تعلق نہیں اس لیے عدالت میں الزامات کادفاع کریں گے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نےجس کام کیلئےوزیراطلاعات رکھےوہ وہی کام کررہےہیں،فواد چوہدری بے تکی باتیں کرتے ہیں ۔