10 ٹرینیں چلانےکاوعدہ کیا 6 چلادیں،ریلوے میں 11 ہزار نوکریوں کاٹارگٹ پوراکرنےجارہے ہیں،شیخ رشید 

10 ٹرینیں چلانےکاوعدہ کیا 6 چلادیں،ریلوے میں 11 ہزار نوکریوں کاٹارگٹ ...
10 ٹرینیں چلانےکاوعدہ کیا 6 چلادیں،ریلوے میں 11 ہزار نوکریوں کاٹارگٹ پوراکرنےجارہے ہیں،شیخ رشید 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 ٹرینیں چلانےکاوعدہ کیا تھاجس میں سے 6 چلادیں ہیں  جبکہ ریلوے میں 11 ہزار نوکریوں کاٹارگٹ پوراکرنےجارہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے کوئی نئی کوچ نہیں لی صرفپرانی پیسنجرکوچزکوٹھیک کرارہے ہیں۔دسمبرمیں 2 مزیدمال گاڑیاں شروع کردیں گے،تمام ٹرینیں توقع سےزیادہ کامیابی سےچل رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ریلویے میں ویجی لینس ڈیپارٹمنٹ ختم کردیا جبکہ ریلو ےکالونیوں میں بجلی کےمیٹرزنصب کیےجائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور