ملک بھر میں 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر میں 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز
ملک بھر میں 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)ملک بھر میں آج سے انسداد پولیومہم شروع ہوگئی جس کے دوران5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے خاتمے اوروٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے لئے 45 ہزارٹیمیں تشکیل دی گئیں جو 70 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ سندھ میں کراچی کے 192 یونین کونسلز میں بھی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے3 ضلعوں میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران86 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔