سعودی حکومت کا عربی زبان وادب کے فروغ کے لئے نئے ثقافتی ایوارڈ کا اعلان 

سعودی حکومت کا عربی زبان وادب کے فروغ کے لئے نئے ثقافتی ایوارڈ کا اعلان 
سعودی حکومت کا عربی زبان وادب کے فروغ کے لئے نئے ثقافتی ایوارڈ کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اے این این)سعودی عرب کی حکومت نے عربی زبان وادب بالخصوص فصیح عربی شاعری کے فروغ اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئے ثقافتی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے منظور لینے کے بعد شہزادہ عبداللہ الفیصل ایوارڈ کا اعلان شاہی مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے ایک ثقافتی تقریب کے دوران کیا۔شہزادہ خالد الفیصل کاکہنا تھا کہ ثقافتی ایوارڈ کے اعلان کا مقصد عربی شاعری کی نشرو اشاعت، اس کے وجود ، فروغ، عرب قصیدہ گوئی کی معاون تحریکوں کی مدد، اس کی تاریخ،شاعری کی اصناف،اوزان، قوافی کے فروغ اور اس میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ایک ملین ریال مالیت کے ثقافتی ایوارڈ کو3 حصوں میں تقسیم کرکے ادا کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق5 لاکھ ریال معاصر شاعر کو دیئے جائیں گے،اس کا انتخاب ایک کمیٹی کرے گی، شاعر کے لیے ضروری ہے کہ فصیح عربی زبان میں اس کی شاعری کے کم سے کم3 دیوان شائع ہو چکے ہو۔ نیز اسے شاعری کی تمام اصناف کا ملکہ حاصل ہو۔ایوارڈ کا دوسرا حصہ 3 لاکھ ریال رکھا گیا ہے۔ یہ رقم عرب تھیٹر شاعری کے لیے مختص ہے جب کہ 2 لاکھ ریال معاصر شعرا کے کلام کی گائیکی کے لیے مقررہے۔

مزید :

عرب دنیا -