سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی امداد

سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی امداد
سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( اے این این ) سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی مملکت کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی رقم ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کے پہلے سے کیے گئے اعلان پرعمل درآمد کا حصہ ہے، اس رقم سے فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ فوری ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ رقم اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں کے لئے دی گئی ہے۔دوسری جانب جمہوریہ مصرمیں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی سیاسی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں امداد جاری رکھی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -