”سب سے پہلے ابلیس کو نکالا اور سب سے آخر میں۔۔۔“عامر لیاقت نے بڑے صحافی کے بارے میں شرمناک بات کی تو سوشل میڈ یا صارف نے ایسا آئینہ دکھا یا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”سب سے پہلے ابلیس کو نکالا اور سب سے آخر میں۔۔۔“عامر لیاقت نے بڑے صحافی کے ...
”سب سے پہلے ابلیس کو نکالا اور سب سے آخر میں۔۔۔“عامر لیاقت نے بڑے صحافی کے بارے میں شرمناک بات کی تو سوشل میڈ یا صارف نے ایسا آئینہ دکھا یا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے صحافی طلعت حسین کو جیو نیوز تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔جیونیوز سے طلعت حسین کے راستے جدا ہونے پر عامر لیاقت نے طنز کیا تو سوشل میڈ یا صار ف نے بھی پی ٹی آئی رہنما کو آئینہ دکھا دیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ ”سب سے پہلے ابلیس کو نکالا گیا ،سب سے آخر میں طلعت حسین کو نکالا گیا“۔عامر لیاقت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ذکر چھیڑا لیکن پھر سوشل میڈ یا صارفین نے ایسی بات پکڑ لی کہ عامر لیاقت خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

زش ہاشمی نامی شخص نے کہا سب سے پہلے آپ کو ہی جیو سے نکالا گیا تھا ،مطلب آ پ خود ہی اپنے آپ کو شیطان کہتے ہیں

اعجاز رضا نے کہا ابلیس تو ابھی تک بول میں ہے

ڈاکٹراظفر عزیز نے کہا بس یہی ایک بات اچھی ہے عامر لیاقت کی پہلے اپنا ذکر کرتا ہے اور پھر دوسرے کا ۔

عادل صدیق نے کہا تمہیں تو بہت پہلے ہی انہوں نے لات مار دی تھی ،تمہارے کرتوت دیکھ کر تو ابلیس بھی پنا ہ مانگتا ہو گا

مزید : ڈیلی بائیٹس