احمدی نژاد کا مقرب سابق ایرانی وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار

احمدی نژاد کا مقرب سابق ایرانی وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار
احمدی نژاد کا مقرب سابق ایرانی وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار

  

لندن(اے این این)ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے ایک قریبی ساتھی اور سابق وزیر پرویز کاظمی کو مالی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔’

’دولت بہار‘‘چینل نے ٹیلی گرام کے ذریعے جاری خبر میں بتایا ہے کہ پرویز کاظمی کو گرفتاری کے بعد تہران کی افیین جیل منتقل کردیا گیاہے۔خیال رہے کہ پرویز کاظمی سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دور حکومت میں کابینہ کے رکن، سرمایہ بنک کے چیئرمین اور سیکرٹریٹ فنڈ کے بھی رکن تھے۔احمدی نژاد کے مقرب ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے پرویز کاظمی کی گرفتاری کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں کی مگر انہیں گرفتار کرنے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔مسٹر کاظمی احمدی نژاد کے دور میں رفاع عامہ اور سوشل سیکیورٹی کے وزیر رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی ایک عدالت نے احمدی نژاد کے مقرب ساتھیوں حمید بقائی اور اسفند یار مشائی کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان پر بھی کرپشن اور مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا جاتا ہے جبکہ سابق صدر احمدی نژاد نے حکومت کی طرف سے عائد کردہ الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی