دنیا کی سب سے سخت بیوی، شوہر کو کس حال میں رکھا ہے؟ جان کر سوشل میڈیا صارفین افسوس میں ڈوب گئے

دنیا کی سب سے سخت بیوی، شوہر کو کس حال میں رکھا ہے؟ جان کر سوشل میڈیا صارفین ...
دنیا کی سب سے سخت بیوی، شوہر کو کس حال میں رکھا ہے؟ جان کر سوشل میڈیا صارفین افسوس میں ڈوب گئے

  

سڈنی(نیوز ڈیسک)مردوں کی جانب سے خواتین پر لگائی جانے والی پابندیاں تو ایک عام بات سمجھی جاتی ہے مگر ایک آسٹریلوی خاتون نے اپنے شوہر پر ایسی ایسی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں کہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ ویب سائٹ mirror.com کے مطابق اس ’ظالم‘ خاتون کے شوہر نے ایک شرائط نامہ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے، جس پر اُس کی بیوی نے دستخط کروائے ہیں اور ان شرائط کی پابندی لازمی قرار دے رکھی ہے۔ بیچارے شوہر پر بیوی کی جانب سے عائد کی گئی یہ شرائط کچھ یوں ہیں:

تم صرف اکیلے مردوں کے ساتھ دوستی رکھو گے ۔ شادی شدہ مردوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

ہفتے میں کم از کم 50 گھنٹے کام کرو گے ، سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز اور شراب نوشی سال میں صرف دو مرتبہ۔

ویڈیو گیمز اور فحش مواد کے قریب بھی نہیں جانا، جبکہ میرے بغیر کہیں باہر نہیں جاﺅ گے۔

گھر کو ہر وقت صاف ستھرا رکھنا تمہاری ذمہ داری ہے۔

کسی دوسری خاتون کا فون نمبر تمہارے فون میں محفوظ نہیں ہوگا۔

تم کسی خاتون کو سوشل میڈیا پر فالو نہیں کرو گے۔

میرے بغیر شاپنگ کے لئے نہیں جانا۔

ہفتے میں دو دفعہ سے زائد اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے نہیں جانا۔

اگر ہم کبھی باہر گھومنے پھرنے جاتے ہیں تو کوئی دوست ساتھ نہیں ہوگا۔

رومانوی معاملات میں تمہاری طرف سے کوئی خاص فرمائش نہیں ہوگی۔

میرے ساتھ کسی بات پر اظہار ناراضی نہیں کرنا۔

جب بھی چاہوں میں تمہارے فون کی تلاشی لے سکتی ہوں۔

ہمارے گھر پر میری غیر موجودگی میں کوئی خاتون نہیں آسکتی۔

تمہارے دوست صرف کبھی کبھار ہی ہمارے ہاں آسکتے ہیں۔

اگر میں نے تمہیں کسی خاتون کے ساتھ دیکھ لیا تو تمہیں قتل کرسکتی ہوں۔

جب میں تمہارے ساتھ باہر جاﺅں تو تمہارے دوستوں کی جانب سے تمہارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوگا۔

اگر میں کہوں جمپ لگاﺅ تو تم نے کہنا ہے ”کتنا اونچاشہزادی محترمہ؟“

دن میں کم از کم ایک بار مجھے ”آئی لو یو!“ کہنا ضروری ہے۔

میرے میسج کا جواب دینے میں 10 منٹ سے زائد کی تاخیر کبھی بھی نہیں ہونی چاہیے۔

خاوند پر عائد کی گئی ان پابندیوں کی فہرست سامنے آنے کے بعد جہاں بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس معاملے سے محظوظ ہو رہے ہیں تو وہیں یہ بات بحث کا موضوع بھی بن گئی ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یقیناً یہ شخص پہلے بے وفائی یا غیر ذمہ داری کا مرتکب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بیوی نے اس پر ایسی سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ دوسری جانب کچھ لوگوں کا یہ مﺅقف بھی ہے کہ بہرحال اس قسم کی شرائط وضع کرنا شریک حیات کو کنٹرول کرنے کی خواہش کا عکاس ہے، جو کسی بھی رشتے کے لئے مثبت علامت نہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس