”این آر او صرف ایک ہی شخص مانگ رہا ہے اور وہ ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسا نام لے دیا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”این آر او صرف ایک ہی شخص مانگ رہا ہے اور وہ ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسا نام لے دیا ...
”این آر او صرف ایک ہی شخص مانگ رہا ہے اور وہ ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسا نام لے دیا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف ایک ہی شخص این آر او مانگ رہا ہے اور وہ شہباز شریف ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری شروع سے ہی جیل کا خام مال ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے جتنا بڑا پیکج عمران خان کی حکومت کو مل رہا ہے اتنا بڑا پیکج آج تک پاکستان کو نہیں ملا، سعودی عرب کے بعد ابوظہبی سے بھی ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کو علم ہو گیا ہے کہ پاکستان کو پہلی بار ایک ایماندار وزیراعظم ملا ہے، چین کے دورے میں کئی کمپنیوں نے شہبازشریف کے داماد کی کرپشن کی شکایت کی ہے۔

مزید :

قومی -