سرکاری کنٹرول ختم ،میڈیا کواشتہارات میرٹ پر دیئے جائیں گے :فواد چودھری

سرکاری کنٹرول ختم ،میڈیا کواشتہارات میرٹ پر دیئے جائیں گے :فواد چودھری
سرکاری کنٹرول ختم ،میڈیا کواشتہارات میرٹ پر دیئے جائیں گے :فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب سرکاری اشتہارات میرٹ کے تحت دئیے جائیں گے، اشتہارات پر سرکاری کنٹرول ختم کررہے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیرِ صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران نے میڈیا ہاو¿سز کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے، ان ادائیگیوں کا فیصلہ انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ادائیگیوں کے نتیجے میں میڈیاہاﺅسز سے ورکرز کو نکالنے کا سلسلہ روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت  نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جس سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی لیکن ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد حاصل نہیں کریں گے ۔

فواد چودھری نے بتایا کہ حکومت اشتہارات پر سر کاری کنٹرول کو ختم کر رہی ہے، اشتہارات کی پالیسی میں توازن لے کر آئیں گے اور اس کے اجرا کے لئے میرٹ پر مبنی پالیسی بنائی جارہی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی